ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت؛ کیا وہ قبول نہیں کریں گے پاکستان کی دعوت

سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت؛ کیا وہ قبول نہیں کریں گے پاکستان کی دعوت

Tue, 01 Oct 2019 10:33:45    S.O. News Service

نئی دہلی 30 ستمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کرتارپور کوریڈورکے افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے پاکستان کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے۔ نیوز ایجنسی نے کانگریسی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ منموہن سنگھ پاکستان کی دعوت قبول نہیں کریں گے۔

واضح ہو کہ پاکستان نے نومبر میں ہونے والے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو اس کی اطلاع دی تھی۔یہ کوریڈور کرتارپور واقع دربار صاحب کو پنجاب کے گرداس پور ضلع کے ڈیرہ بابا نانک سے جوڑ ے گا، جس سے بھارتی سکھ عقیدت مند’ویزافری‘ آمد و رفت کر سکیں گے۔ کرتارپور جانے والے سکھ عقیدت مندوں کو صرف پرمٹ لینا ہوگا۔

بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے پاکستان اس کوریڈور کو 9 نومبر کو افتتاح کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا کہ کرتارپور کوریڈور کا افتتاح ایک بڑا پروگرام ہے اور پاکستان   اس  کی زور شور سے تیاری کر رہا ہے۔ ہم نے بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو اس میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم جلد ہی اس بارے میں انہیں ایک رسمی خط بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ سکھ برادری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ قریشی نے بتایا کہ سکھ شردھالوؤں کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو گی۔ 


Share: